اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے مختلف علاقوں میں امن و امان قائم ہونے کے بعد یورپی اور ہمسایہ ممالک کے لیے شام کی قومی فضائي کمپنی کی پروازوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو رہا ہے-
شام کے اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے بعد سیرین ایئر لائن تین سال کے وقفے کے بعد آئندہ ہفتے سے یورپی اور ہمسایہ ممالک کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہی ہے- اسی سلسلے میں آٹولو کس کمپنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں واقع لاذقیہ میں باسل الاسد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے یورپ کے لیے پہلی پرواز یوکرین جائے گی- آٹو لوکس کمپنی نے کہا کہ آئندہ اتوار کو وہ یوکرین کے دارالحکومت کی یف سے باسل الاسد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے اپنی پہلی پرواز شروع کرے گی- اسی طرح سیرین ایئر لائن کے ایک عہدیدارنے نے بتایا ہے کہ دوست ممالک کی کوشش سے پہلی پرواز شام سے عراق کے شہر نجف اشرف جائے گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲